Monday, February 24, 2014

اسٹارزکی انجریز نے ایشیا کپ کوآغاز سے قبل گہنا دیا

ڈحاکا: اسٹار پلیئرز کی انجریز نے ایشیا کپ کو آغاز سے قبل ہی گہنا دیا، افغانستان کے سوا کوئی بھی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی فرسٹ الیون میدان میں اتارنے کے قابل نہیں ہے، پاکستانی بولنگ کوچ محمد اکرم نے امید ظاہر کی کہ عرفان کی کمی سے ٹیم کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل سے ہورہا ہے مگر اس سے قبل ہی کئی اہم پلیئرز کی انجریز نے ایونٹ کی رنگینی تھوڑی سی کم کردی، سب سے اہم غیرحاضری بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ہوگی،وہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے،ان کی جگہ قیادت ویرت کوہلی کے ہاتھوں میں ہوگی، انھوں نے کہاکہ محدود اوورز میں ہماری کامیابیوں کے مرکزی کردار دھونی ہی ہیں لیکن یہ ٹورنامنٹ دیگرکھلاڑیوں کیلیے بھی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم موقع ہے۔
واضح رہے کہ پانچ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں صرف افغانستان ہی ایک ایسی ٹیم ہے جس کے تمام پلیئرز فٹ ہیں، پاکستان کو اس ایونٹ میں محمد عرفان کی خدمات حاصل نہیں جو ہپ انجری کا شکار ہیں، بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ان کی عدم موجودگی سے ٹیم کی پرفارمنس متاثر نہیں ہوگی، ہم نے پیسر کے بغیر جنوبی افریقہ کو اس کے ملک میں شکست دی جبکہ سری لنکا سے بھی سیریز جیتی۔ آئی لینڈرز کو نوان کولاسیکرا اور رنگانا ہیراتھ کی خدمات تو پہلے ہی انجریز کے باعث حاصل نہیں تھیں، مگر بنگلہ دیش کیخلاف ایک روزہ سیریز کے دوران اس کے اہم اوپنر تلکارتنے دلشان کی انگلی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وہ بھی شاید پورے ٹورنامنٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ میزبان بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال بھی گردن کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے،آل راؤنڈر شکیب الحسن تین میچز کی پابندی کے باعث ابتدائی2مقابلوں میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔

No comments:

Post a Comment